8 اشعار

اتنے بہت سے رنگ

Itne Bohat Se Rang

اتنے بہت سے رنگ

«اتنے بہت سے رنگ» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

سلاخوں سے ادھرکچھ درخت، ایک سڑک، کتے کی زنجیر تھامے ایک آدمی

اور ایک ڈور جس پر رنگ برنگے کپڑے سوکھ رہے ہیںجسموں کے بغیر یہ کپڑے، بچوں کے بغیر یہ میدان

محبت کے بغیر یہ راستےدنیا کتنی چھوٹی نظر آتی ہے

رنگ برنگے کپڑے سوکھ جانے پرایک عورت آئے گی

تب ایک ایک کر کے یہ قمیضیں، پتلونیں اور فراکیںاپنے اپنے جسم حاصل کر لیں گے

تب میدان بچوں سےاور بچے خوشی سے بھر جائیں گے

یہ چھوٹی سی کائنات رنگوں سے بھر جائے گیاتنے بہت سے رنگ

اے عورت، اتنے بہت سے رنگ!

— ثروت حسین