6 اشعار

جل پری

Jal Pari

جل پری

«جل پری» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

میں اپنے ہونٹھ اس کے بالوں پر رکھ دیتا ہوںوہ خاموش رہتی ہے

وہ خاموشی سے مجھے دیکھتی ہےوہ مجھے ایسے دیکھتی ہے جیسے ایک عورت سمندر کو دیکھتی ہے

بہت قریب اور لا تعلقپلٹتی ہوئی موج اس کے تلووں سے ریت بہا لاتی ہے

وہ اپنے پنجے گاڑ دیتی ہےوہ ایک شیرنی ہے جو پانی کو دیکھتے رہنا چاہتی ہے

اس کا عکس ٹوٹ پھوٹ جاتا ہےوہ دیکھتی ہے کہیں بہت نیچے

فرن کا ہلتا ہوا پودامونگے کی چٹان اور ایک جل پری

— ثروت حسین