6 اشعار

نیلی لکیر

Neeli Lakeer

نیلی لکیر

«نیلی لکیر» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

ازل سے تم بہ رہے ہو سندھوقریب آؤ

ہمیں سناؤ وہ سارے قصے جو تم پہ بیتے ہیں اس سفر میںاناج گھر میں

تمہاری زرخیزیوں کی چادر بچھی ہوئی ہےجنوب کی سمت بہنے والے مہان سندھو

تمہیں مبارک شمال کی برف کا پگھلناتمہارے تہذیب یافتہ کنارے ابد کو آواز دے رہے ہیں

ہمارے ملاح اور مچھیرے تمہاری چاہت میں نغمہ گر ہیںزمیں کے نقشے پہ ایک نیلی لکیر جو مسکرا رہی ہے

وصال کا گیت گا رہی ہے

— ثروت حسین