5 اشعار

میں جو گزرا سلام کرنے لگا

Main jo guzra salam karne laga

میں جو گزرا سلام کرنے لگا

«میں جو گزرا سلام کرنے لگا» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

میں جو گزرا سلام کرنے لگاپیڑ مجھ سے کلام کرنے لگا

دیکھ اے نوجوان میں تجھ پراپنی چاہت تمام کرنے لگا

کیوں کسی شب چراغ کی خاطراپنی نیندیں حرام کرنے لگا

سوچتا ہوں دیار بے پرواکیوں مرا احترام کرنے لگا

عمر یک روز کم نہیں ثروتؔکیوں تلاش دوام کرنے لگا

— ثروت حسین