5 اشعار

میں تمہیں کیا دے سکتا ہوں

Main tumhein kya de sakta hoon

میں تمہیں کیا دے سکتا ہوں

«میں تمہیں کیا دے سکتا ہوں» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

میں تمہیں کیا دے سکتا ہوںتربوز کی ایک قاش جس پر ہمارے بچوں نے دانت گاڑ دئے ہیں

ایک جال جسے چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر لیا ہےنظموں کی ایک کتاب جسے گھڑونچی کی بنیاد میں دفن کر دیا گیا

ایک پالنا جس کی رسیاں کاٹ دی گئیںایک کوچی جو پچھلے تیس سال سے رنگوں میں ڈوبی ہوئی ہے

ایک نام جس سے میں تمہیں پکارنا چاہتا ہوںمیں تمہیں کیا دے سکتا ہوں اس ہوا دار مکان کے سوا

جہاں ہر چیز تمہارا انتظار کر رہی ہے

— ثروت حسین