7 اشعار

میں تمہیں یاد کر رہا تھا

Main tumhein yaad kar raha tha

میں تمہیں یاد کر رہا تھا

«میں تمہیں یاد کر رہا تھا» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

جب درخت خاموش تھےاور بادل شور کر رہے تھے

میں تمہیں یاد کر رہا تھاجب عورتیں آگ روشن کر رہی تھیں

میں تمہیں یاد کر رہا تھاجب میدان سے ایک بچے کا جنازہ گزر رہا تھا

میں تمہیں یاد کر رہا تھاجب قیدیوں کی گاڑی عدالت کے سامنے کھڑی تھی

میں تمہیں یاد کر رہا تھاجب لوگ عبادت گاہوں کی طرف جا رہے تھے

میں تمہیں یاد کر رہا تھاجب دنیا میں ہر شخص کے پاس ایک نہ ایک کام تھا

میں تمہیں یاد کر رہا تھا

— ثروت حسین