5 اشعار

آئنہ عکس رخ یار کے آ جانے سے

Aayina aks-e-rukh-e-yaar ke aa jaane se

آئنہ عکس رخ یار کے آ جانے سے

«آئنہ عکس رخ یار کے آ جانے سے» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

آئنہ عکس رخ یار کے آ جانے سےدمک اٹھا ہے گرفتار کے آ جانے سے

یک بہ یک کیسے بدلنے لگے منظر دیکھواک ذرا گرمئ رفتار کے آ جانے سے

وہی محفل ہے مگر ہو گئی کیسی بے رنگبیچ میں حرف دل آزار کے آ جانے سے

کہاں رکتی ہے مری جان مہک پھولوں کیراستے میں کسی دیوار کے آ جانے سے

ایک برآمدۂ شب میں بھڑکتی مشعلبھیگنے لگتی ہے بوچھار کے آ جانے سے

— ثروت حسین