5 اشعار

حسن کے دل میں جگہ پاتے ہی دیوانہ بنے

Husn ke dil mein jagah paate hi deewanah bane

حسن کے دل میں جگہ پاتے ہی دیوانہ بنے

«حسن کے دل میں جگہ پاتے ہی دیوانہ بنے» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ماضی مرحوم کی ناکامیوں کا ذکر چھوڑ سیماب اکبر آبادی» میں 19 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

حسن کے دل میں جگہ پاتے ہی دیوانہ بنےہم ابھی راز بنے ہی تھے کہ افسانہ بنے

کہہ دیا ہے کہ ملو ہم سے تو یکسو ہو کراب نبھے یا نہ نبھے ان سے بنے یا نہ بنے

آج وہ بزم میں خود شمع بنے بیٹھے ہیںہے کوئی مدعیٔ سوز جو پروانہ بنے

دل آزردہ ہے لبریز حدیث غم عشقمیں اگر چاہوں تو ہر سانس اک افسانہ بنے

کتنے دیوانے محبت میں مٹے ہیں سیمابؔجمع کی جائے جو خاک ان کی تو ویرانہ بنے

— سیماب اکبر آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں