5 اشعار

اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا

Ae mohabbat tere anjam pe rona aaya

اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا

«اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے نایاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

اے محبت ترے انجام پہ رونا آیاجانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا

یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہےآج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا

کبھی تقدیر کا ماتم کبھی دنیا کا گلہمنزل عشق میں ہر گام پہ رونا آیا

مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلۂ نوحہ گریاس قدر گردش ایام پہ رونا آیا

جب ہوا ذکر زمانے میں محبت کا شکیلؔمجھ کو اپنے دل ناکام پہ رونا آیا

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں