7 اشعار

دل مرکز حجاب بنایا نہ جائے گا

Dil Markaz-e-Hijab Banaya Na Jayega

دل مرکز حجاب بنایا نہ جائے گا

«دل مرکز حجاب بنایا نہ جائے گا» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

دل مرکز حجاب بنایا نہ جائے گاان سے بھی راز عشق چھپایا نہ جائے گا

سر کو کبھی قدم پہ جھکایا نہ جائے گاان کے نقوش پا کو مٹایا نہ جائے گا

بے وجہ انتظار دکھانے سے فائدہکہہ دیجئے کہ سامنے آیا نہ جائے گا

آنکھوں میں اشک قلب پریشاں نظر اداساس طرح ان کو چھوڑ کے جایا نہ جائے گا

وہ خود کہیں تو شرح محبت بیاں کروںنغمہ بغیر ساز سنایا نہ جائے گا

بہتر یہی ہے ذکر محبت نہ چھیڑئیےنقشہ بگڑ گیا تو بنایا نہ جائے گا

دل کی طرف شکیلؔ توجہ ضرور ہویہ گھر اجڑ گیا تو بسایا نہ جائے گا

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں