4 اشعار

رہا گردشوں میں ہر دم مرے عشق کا ستارہ

Raha Gardishon Mein Har Dam Mere Ishq Ka Sitara

رہا گردشوں میں ہر دم مرے عشق کا ستارہ

«رہا گردشوں میں ہر دم مرے عشق کا ستارہ» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

رہا گردشوں میں ہر دم مرے عشق کا ستارہکبھی ڈگمگائی کشتی کبھی کھو گیا کنارہ

کوئی دل کے کھیل دیکھے کہ محبتوں کی بازیوہ قدم قدم پہ جیتے میں قدم قدم پہ ہارا

یہ ہماری بد نصیبی جو نہیں تو اور کیا ہےکہ اسی کے ہو گئے ہم جو نہ ہو سکا ہمارا

پڑے جب غموں سے پالے رہے مٹ کے مٹنے والےجسے موت نے نہ پوچھا اسے زندگی نے مارا

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں