4 اشعار

اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیں

Aye Ishq Ye Sab Duniya Wale Bekar Ki Baatein Karte Hain

اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیں

«اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیں» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیںپائل کے غموں کا علم نہیں جھنکار کی باتیں کرتے ہیں

ہر دل میں چھپا ہے تیر کوئی ہر پاؤں میں ہے زنجیر کوئیپوچھے کوئی ان سے غم کے مزے جو پیار کی باتیں کرتے ہیں

الفت کے نئے دیوانوں کو کس طرح سے کوئی سمجھائےنظروں پہ لگی ہے پابندی دیدار کی باتیں کرتے ہیں

بھونرے ہیں اگر مدہوش تو کیا پروانے بھی ہیں خاموش تو کیاسب پیار کے نغمے گاتے ہیں سب یار کی باتیں کرتے ہیں

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں