5 اشعار

پہلو میں درد عشق کی دنیا لیے ہوئے

Pahlu Mein Dard-e-Ishq Ki Duniya Liye Hue

پہلو میں درد عشق کی دنیا لیے ہوئے

«پہلو میں درد عشق کی دنیا لیے ہوئے» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

پہلو میں درد عشق کی دنیا لیے ہوئےبیٹھا ہوں زندگی کا سہارا لیے ہوئے

دل ہے تجلیٔ رخ زیبا لیے ہوئےآغوش میں ہے چاند کو دریا لیے ہوئے

پہنچے تو دل میں جوش تمنا لیے ہوئےلوٹے مگر لٹی ہوئی دنیا لیے ہوئے

میں جی رہا ہوں غم کدۂ روزگار میںتیری محبتوں کا سہارا لیے ہوئے

اٹھتا ہوں بزم حسن سے لغزش بپا شکیلؔبہکی سی اک نظر کا سہارا لیے ہوئے

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں