8 اشعار

ہر گوشۂ نظر میں سمائے ہوئے ہو تم

Har Gosha-e-Nazar Mein Samaye Hue Ho Tum

ہر گوشۂ نظر میں سمائے ہوئے ہو تم

«ہر گوشۂ نظر میں سمائے ہوئے ہو تم» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

ہر گوشۂ نظر میں سمائے ہوئے ہو تمجیسے کہ میرے سامنے آئے ہوئے ہو تم

میری نگاہ شوق پہ چھائے ہوئے ہو تمجلووں کو خود حجاب بنائے ہوئے ہو تم

کیوں اک طرف نگاہ جمائے ہوئے ہو تمکیا راز ہے جو مجھ سے چھپائے ہوئے ہو تم

دل نے تمہارے حسن کو بخشی ہیں رفعتیںدل کو مگر نظر سے گرائے ہوئے ہو تم

یہ جو نیاز عشق کا احساس ہے تمہیںشاید کسی کے ناز اٹھائے ہوئے ہو تم

یا مہربانیوں کے ہی قابل نہیں ہوں میںیا واقعی کسی کے سکھائے ہوئے ہو تم

اب امتیاز پردہ و جلوہ نہیں مجھےچہرے سے کیوں نقاب اٹھائے ہوئے ہو تم

اف رے ستم شکیلؔ یہ حالت تو ہو گئیاب بھی کرم کی آس لگائے ہوئے ہو تم

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں