5 اشعار

شاید آغاز ہوا پھر کسی افسانے کا

Shayad Aaghaz Hua Phir Kisi Afsane Ka

شاید آغاز ہوا پھر کسی افسانے کا

«شاید آغاز ہوا پھر کسی افسانے کا» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

شاید آغاز ہوا پھر کسی افسانے کاحکم آدم کو ہے جنت سے نکل جانے کا

ان سے کچھ کہہ تو رہا ہوں مگر اللہ کرےوہ بھی مفہوم نہ سمجھیں مرے افسانے کا

دیکھنا دیکھنا یہ حضرت واعظ ہی نہ ہوںراستہ پوچھ رہا ہے کوئی مے خانہ کا

بے تعلق ترے آگے سے گزر جاتا ہےیہ بھی اک حسن طلب ہے ترے دیوانے کا

حشر تک گرمئ ہنگامۂ ہستی ہے شکیلؔسلسلہ ختم نہ ہوگا مرے افسانے کا

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں