7 اشعار

اس نے کچھ دیر محبت کی اداکاری کی

Us ne kuchh der mohabbat kī adākarī kī

اس نے کچھ دیر محبت کی اداکاری کیدلِ خوش فہم نے بھی خوب طرف داری کی

ثانیِ قیس مجھے دشت نوردوں نے کہاحضرتِ عشق نے کیا خوب سند جاری کی

ہم بضد تھے کہ کوئی بات نہیں کرنی تجھ سےدل نے سینے میں دھڑکتے ہوئے غداری کی

عشق پیشہ ہیں یہی کام ہمیں آتا ہےہجر سے نکلے اک ہجر کی تیاری کی

اب تو ہر ذرہِ صحرا بھی مجھے جانتا ہےصاحب دشت کی اک عمر نمک خواری کی

قہقہوں میں جو کئی رنج چھپائے ہم نےاس طرف داد بڑھا ہم نے بھی فنکاری کی

اور چرچا نہ کرے بات کرے دانش سےدل نے دھڑکن سے کہا دل نے سمجھ داری کی

— تنویر دانش

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں