8 اشعار

مو قلم توڑ چکا آخری تصویر کے بعد

Mo qalam tod chuka aakhiri tasveer ke baad

مو قلم توڑ چکا آخری تصویر کے بعد

«مو قلم توڑ چکا آخری تصویر کے بعد» عمیر نجمی کا کلام ہے، جسے حسین بلوچ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «نکال لایا ہوں پنجرے سے ایک پرندہ (عمیر نجمی)» میں 1 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

مو قلم توڑ چکا آخری تصویر کے بعدمجھ سے کچھ بنتا نہیں تھا تری تصویر کے بعد

مشترک دوست بھی چھوڑے ہیں تجھے چھوڑنے پرمجھ کو دیوار ہٹانا پڑی تصویر کے بعد

اک ملاقات ہوئی وہ بھی بچھڑنے کے لیےکیمرا ٹوٹ گیا ایک ہی تصویر کے بعد

یار تصویر میں تنہا ہوں مگر لوگ ملےکئی تصویر سے پہلے کئی تصویر کے بعد

میں جو کچھ اور تھا اب اور ہی کچھ لگتا ہوںیعنی تدوین بہت کی گئی تصویر کے بعد

خشک دیوار میں سیلن کا سبب کیا ہو گااک عدد زنگ لگی کیل تھی تصویر کے بعد

بھیج دیتا ہوں مگر پہلے بتا دوں تجھ کومجھ سے ملتا نہیں کوئی مری تصویر کے بعد

دوسرا عشق میسر ہے مگر کرتا نہیںکون دیکھے گا پرانی نئی تصویر کے بعد

— عمیر نجمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں