6 اشعار

اور عشرت کی تمنا کیا کریں

Aur ishrat ki tamanna kya karen

اور عشرت کی تمنا کیا کریںسامنے تو ہو تجھے دیکھا کریں

محو ہو جائیں تصور میں ترےہم بھی اپنے قطرے کو دریا کریں

ہم کو ہے ہر روز ہر وقت انتظاربندہ پرور گاہ گاہ آیا کریں

چارہ گر کا چاہیئے کرنا علاجاس کو بھی اپنا سا دیوانہ کریں

ان کے آنے کا بھروسا ہو نہ ہوراہ ہم ان کی مگر دیکھا کریں

ہم نہیں ناواقف رسم ادبدل کی بیتابی کو وحشتؔ کیا کریں

— وحشت رضا علی