5 اشعار

لگاؤ نہ جب دل تو پھر کیوں لگاوٹ

Lagao na jab dil to phir kyon lagaawat

لگاؤ نہ جب دل تو پھر کیوں لگاوٹنہیں مجھ کو بھاتی تمہاری بناوٹ

پڑا تھا اسے کام میری جبیں سےوہ ہنگامہ بھولی نہیں تیری چوکھٹ

یہ تمکیں ہے اور لب ہوں جان تبسمنہ کھل جائے اے شوخ تیری بناوٹ

میں دھوکے ہی کھایا کیا زندگی میںقیامت تھی اس آشنا کی لگاوٹ

ٹھکانا ترا پھر کہیں بھی نہ ہوگانہ چھوٹے کبھی وحشتؔ اس بت کی چوکھٹ

— وحشت رضا علی