5 اشعار

حویلیوں میں مری تربیت نہیں ہوتی

Haveliōn mein meri tarbiyat nahin hoti

حویلیوں میں مری تربیت نہیں ہوتی

«حویلیوں میں مری تربیت نہیں ہوتی» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

حویلیوں میں مری تربیت نہیں ہوتیتو آج سر پہ ٹپکنے کو چھت نہیں ہوتی

ہمارے گھر کا پتہ پوچھنے سے کیا حاصلاداسیوں کی کوئی شہریت نہیں ہوتی

چراغ گھر کا ہو محفل کا ہو کہ مندر کاہوا کے پاس کوئی مصلحت نہیں ہوتی

ہمیں جو خود میں سمٹنے کا فن نہیں آتاتو آج ایسی تری سلطنت نہیں ہوتی

وسیمؔ شہر میں سچائیوں کے لب ہوتےتو آج خبروں میں سب خیریت نہیں ہوتی

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں