5 اشعار

کیا بتاؤں کیسا خود کو در بدر میں نے کیا

Kya bataoon kaisa khud ko dar-ba-dar main ne kiya

کیا بتاؤں کیسا خود کو در بدر میں نے کیا

«کیا بتاؤں کیسا خود کو در بدر میں نے کیا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

کیا بتاؤں کیسا خود کو در بدر میں نے کیاعمر بھر کس کس کے حصے کا سفر میں نے کیا

تو تو نفرت بھی نہ کر پائے گا اس شدت کے ساتھجس بلا کا پیار تجھ سے بے خبر میں نے کیا

کیسے بچوں کو بتاؤں راستوں کے پیچ و خمزندگی بھر تو کتابوں کا سفر میں نے کیا

کس کو فرصت تھی کہ بتلاتا تجھے اتنی سی باتخود سے کیا برتاؤ تجھ سے چھوٹ کر میں نے کیا

چند جذباتی سے رشتوں کے بچانے کو وسیمؔکیسا کیسا جبر اپنے آپ پر میں نے کیا

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں