7 اشعار

لہو نہ ہو تو قلم ترجماں نہیں ہوتا

Lahoo na ho to qalam tarjuman nahin hota

لہو نہ ہو تو قلم ترجماں نہیں ہوتا

«لہو نہ ہو تو قلم ترجماں نہیں ہوتا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

لہو نہ ہو تو قلم ترجماں نہیں ہوتاہمارے دور میں آنسو زباں نہیں ہوتا

جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گاکسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا

یہ کس مقام پہ لائی ہے میری تنہائیکہ مجھ سے آج کوئی بد گماں نہیں ہوتا

بس اک نگاہ مری راہ دیکھتی ہوتییہ سارا شہر مرا میزباں نہیں ہوتا

ترا خیال نہ ہوتا تو کون سمجھاتازمیں نہ ہو تو کوئی آسماں نہیں ہوتا

میں اس کو بھول گیا ہوں یہ کون مانے گاکسی چراغ کے بس میں دھواں نہیں ہوتا

وسیمؔ صدیوں کی آنکھوں سے دیکھیے مجھ کووہ لفظ ہوں جو کبھی داستاں نہیں ہوتا

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں