6 اشعار

میں آسماں پہ بہت دیر رہ نہیں سکتا

Main aasman pe bahut der reh nahin sakta

میں آسماں پہ بہت دیر رہ نہیں سکتا

«میں آسماں پہ بہت دیر رہ نہیں سکتا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی» میں 10 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

میں آسماں پہ بہت دیر رہ نہیں سکتامگر یہ بات زمیں سے تو کہہ نہیں سکتا

کسی کے چہرے کو کب تک نگاہ میں رکھوںسفر میں ایک ہی منظر تو رہ نہیں سکتا

یہ آزمانے کی فرصت تجھے کبھی مل جائےمیں آنکھوں آنکھوں میں کیا بات کہہ نہیں سکتا

سہارا لینا ہی پڑتا ہے مجھ کو دریا کامیں ایک قطرہ ہوں تنہا تو بہہ نہیں سکتا

لگا کے دیکھ لے جو بھی حساب آتا ہومجھے گھٹا کے وہ گنتی میں رہ نہیں سکتا

یہ چند لمحوں کی بے اختیاریاں ہیں وسیمؔگنہ سے رشتہ بہت دیر رہ نہیں سکتا

— وسیم بریلوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں