9 اشعار

دیار غیر میں کیسے تجھے صدا دیتے

Dayaar-e-Ghair Mein Kaise Tujhe Sada Dete

دیار غیر میں کیسے تجھے صدا دیتے

«دیار غیر میں کیسے تجھے صدا دیتے» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 27 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

دیار غیر میں کیسے تجھے صدا دیتےتو مل بھی جاتا تو آخر تجھے گنوا دیتے

تمہی نے ہم کو سنایا نہ اپنا دکھ ورنہدعا وہ کرتے کہ ہم آسماں ہلا دیتے

ہمیں زعم رہا کہ اب وہ پکاریں گےانہیں یہ ضد تھی کہ ہر بار ہم صدا دیں گے

وہ تیرا غم تھا کہ تاثیر میرے لہجے کیکہ جس کو حال سناتے وہ رلا دیتے

تمہیں بھلانا ہی اول تو دسترس میں نہیںجو اختیار بھی ہوتا تو کیا بھلا دیتے

تمہاری یاد میں کوئی جواب ہی نہ دیامیرے خیال ہی آنسو رہے صدا دے کر

ہم اپنے بچوں سے کیسے کہیں کہ یہ گڑیاہمارے بس میں جو ہوتی تو دلا دیتے

سماعتوں کو میں تا عمر کوستا سیدؔوہ کچھ نہ کہتے ہونٹ تو ہلا دیتے

تمہیں بھلانا ہی اول تو دسترس میں نہیںجو اختیار بھی ہوتا تو کیا بھلا دیتے

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں