5 اشعار

ترے فراق کے لمحے شمار کرتے ہوئے

Tere Firaaq Ke Lamhe Shumaar Karte Hue

ترے فراق کے لمحے شمار کرتے ہوئے

«ترے فراق کے لمحے شمار کرتے ہوئے» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 27 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

ترے فراق کے لمحے شمار کرتے ہوئےبکھر گئے ہیں ترا انتظار کرتے ہوئے

تمہیں خبر ہی نہیں ہے کہ کوئی ٹوٹ گیامحبتوں کو بہت پائیدار کرتے ہوئے

میں مسکراتا ہوا آئنے میں ابھروں گاوہ رو پڑے گی اچانک سنگھار کرتے ہوئے

وہ کہہ رہی تھی سمندر نہیں ہیں آنکھیں ہیںمیں ان میں ڈوب گیا اعتبار کرتے ہوئے

بھنور جو مجھ میں پڑے ہیں وہ میں ہی جانتا ہوںتمہارے ہجر کے دریا کو پار کرتے ہوئے

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں