6 اشعار

ہزاروں دکھ پڑیں سہنا محبت مر نہیں سکتی

Hazaron dukh paden sehna mohabbat mar nahin sakti

ہزاروں دکھ پڑیں سہنا محبت مر نہیں سکتی

«ہزاروں دکھ پڑیں سہنا محبت مر نہیں سکتی» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 27 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

ہزاروں دکھ پڑیں سہنا محبت مر نہیں سکتیہے تم سے بس یہی کہنا محبت مر نہیں سکتی

ترا ہر بار میرے خط کو پڑھنا اور رو دینامرا ہر بار لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی

کیا تھا ہم نے کیمپس کی ندی پر اک حسیں وعدہبھلے ہم کو پڑے مرنا محبت مر نہیں سکتی

پرانے عہد کو جب زندہ کرنے کا خیال آئےمجھے بس اتنا لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی

وہ تیرا ہجر کی شب فون رکھنے سے ذرا پہلےبہت روتے ہوئے کہنا محبت مر نہیں سکتی

گئے لمحات فرصت کے کہاں سے ڈھونڈ کر لاؤںوہ پہروں ہاتھ پر لکھنا محبت مر نہیں سکتی

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں