11 اشعار

جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو

Jo meri aankhon se khwab dekho

جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو

«جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے سجاد رضا نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 27 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

جو میری آنکھوں سے خواب دیکھوتو ایک شب بھی نا سو سکو گے

کے لاکھ چاہو نا ہنس سکو گےہزار چاہو نا رو سکو گے

کے خواب کیا ہیں عذاب ہیں یہمیرے دکھوں کی کتاب ہیں یہ

رفاقتیں ان میں چھوٹتی ہیںمحبتیں ان میں روٹھتی ہیں

اذیتیں ان میں پھوٹتی ہیںانہی کے ڈر سے خزاں ہیں جذبے

انہی سے شاخیں سی ٹوٹتی ہیںغموں کی بندش ہیں خواب میرے

دکھوں کی بارش ہیں خواب میرےابل رہا ہے دکھوں کا لاوا

رہیں آتَش ہیں خواب میرےخیال سارے جھلس گئے ہیں

سلگتی خواہش ہیں خواب میرےاکھڑتی سانسیں ہیں زندگی کی

لہو کی سازش ہیں خواب میرےجو میری آنکھوں سے خواب دیکھو

تو ایک شب بھی نا سو سکو گے

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں