4 اشعار

کتنی زلفیں اڑیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر

Kitni zulfen urreen kitne aanchal urre chand ko kya khabar

کتنی زلفیں اڑیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر

«کتنی زلفیں اڑیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے اسمارامہر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 27 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

کتنی زلفیں اڑیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبرکتنا ماتم ہوا کتنے آنسو بہے چاند کو کیا خبر

مدتوں اس کی خواہش سے چلتے رہے ہاتھ آتا نہیںچاہ میں اس کی پیروں میں ہیں آبلے چاند کو کیا خبر

وہ جو نکلا نہیں تو بھٹکتے رہے ہیں مسافر کئیاور لٹتے رہے ہیں کئی قافلے چاند کو کیا خبر

اس کو دعویٰ بہت میٹھے پن کا وصیؔ چاندنی سے کہواس کی کرنوں سے کتنے ہی گھر جل گئے چاند کو کیا خبر

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں