6 اشعار

نہ بھول پائے تمہیں حادثہ ہی ایسا تھا

Na bhool paaye tumhein hadisa hi aisa tha

نہ بھول پائے تمہیں حادثہ ہی ایسا تھا

«نہ بھول پائے تمہیں حادثہ ہی ایسا تھا» ظفرگورکھپوری کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ضمیروقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورت (ظفر گورکھپوری)» میں 21 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

نہ بھول پائے تمہیں حادثہ ہی ایسا تھانہ بھر سکا کوئی اس کو خلا ہی ایسا تھا

وہ مجھ میں رہ کے مجھے کاٹتا رہا پل پلزباں پہ آ نہ سکا ماجرا ہی ایسا تھا

نظر نہ آئی کہیں دور دور تک کوئی موجمیں غرق ہو گیا طوفاں اٹھا ہی ایسا تھا

نہ آیا لطف کسی اور غم کو جھیلنے میںغم حیات ترا ذائقہ ہی ایسا تھا

کھلے تو لب مگر الفاظ دونوں سمت نہ تھےمکالمہ نہ ہوا مرحلہ ہی ایسا تھا

اب اس کا رنج بھی کیا کیوں لہولہان ہیں پاؤںچلے تھے جس پہ ظفرؔ راستہ ہی ایسا تھا

— ظفرگورکھپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں