7 اشعار

میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے

Meri ek chhoti si koshish tujh ko paane ke liye

میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے

«میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے» ظفرگورکھپوری کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ضمیروقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورت (ظفر گورکھپوری)» میں 21 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیےبن گئی ہے مسئلہ سارے زمانے کے لیے

ریت میری عمر میں بچہ نرالے میرے کھیلمیں نے دیواریں اٹھائی ہیں گرانے کے لیے

وقت ہونٹوں سے مرے وہ بھی کھرچ کر لے گیااک تبسم جو تھا دنیا کو دکھانے کے لیے

آسماں ایسا بھی کیا خطرہ تھا دل کی آگ سےاتنی بارش ایک شعلے کو بجھانے کے لیے

چھت ٹپکتی تھی اگرچہ پھر بھی آ جاتی تھی نیندمیں نئے گھر میں بہت رویا پرانے کے لیے

دیر تک ہنستا رہا ان پر ہمارا بچپناتجربے آئے تھے سنجیدہ بنانے کے لیے

میں ظفرؔ تا زندگی بکتا رہا پردیس میںاپنی گھر والی کو اک کنگن دلانے کے لیے

— ظفرگورکھپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں