6 اشعار

دیکھیں قریب سے بھی تو اچھا دکھائی دے

Dekhein qareeb se bhi to achha dikhayi de

دیکھیں قریب سے بھی تو اچھا دکھائی دے

«دیکھیں قریب سے بھی تو اچھا دکھائی دے» ظفرگورکھپوری کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ضمیروقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورت (ظفر گورکھپوری)» میں 21 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

دیکھیں قریب سے بھی تو اچھا دکھائی دےاک آدمی تو شہر میں ایسا دکھائی دے

اب بھیک مانگنے کے طریقے بدل گئےلازم نہیں کہ ہاتھ میں کاسہ دکھائی دے

نیزے پہ رکھ کے اور مرا سر بلند کردنیا کو اک چراغ تو جلتا دکھائی دے

دل میں ترے خیال کی بنتی ہے اک دھنکسورج سا آئنے سے گزرتا دکھائی دے

چل زندگی کی جوت جگائے عجب نہیںلاشوں کے درمیاں کوئی رستہ دکھائی دے

کیا کم ہے کہ وجود کے سناٹے میں ظفرؔاک درد کی صدا ہے کہ زندہ دکھائی دے

— ظفرگورکھپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں