6 اشعار

تھی الگ راہ مگر ترک محبت نہیں کی

Thi alag raah magar tark-e-mohabbat nahin ki

تھی الگ راہ مگر ترک محبت نہیں کی

«تھی الگ راہ مگر ترک محبت نہیں کی» ظفرگورکھپوری کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ضمیروقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورت (ظفر گورکھپوری)» میں 21 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

تھی الگ راہ مگر ترک محبت نہیں کیاس نے بھی سوچا بہت ہم نے بھی عجلت نہیں کی

تو نے جو درد کی دولت ہمیں دی تھی اس میںکچھ اضافہ ہی کیا ہم نے خیانت نہیں کی

زاویہ کیا ہے جو کرتا ہے تجھے سب سے الگکیوں ترے بعد کسی اور کی حسرت نہیں کی

آئے اور آ کے چلے بھی گئے کیا کیا موسمتم نے دروازہ ہی وا کرنے کی ہمت نہیں کی

اپنے اطوار میں کتنا بڑا شاطر ہوگازندگی تجھ سے کبھی جس نے شکایت نہیں کی

ایک اک سانس کا اپنے سے لیا سخت حسابہم بھی کیا تھے کبھی خود سے بھی مروت نہیں کی

— ظفرگورکھپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں