6 اشعار

بجھ بیٹھے جو دیپ جلاؤ، چلتا ہوں

Bujh baithe jo deep jalao, chalta hoon

بجھ بیٹھے جو دیپ جلاؤ، چلتا ہوں

«بجھ بیٹھے جو دیپ جلاؤ، چلتا ہوں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

بجھ بیٹھے جو دیپ جلاؤ، چلتا ہوںبیتی باتیں مت دہراؤ، چلتا ہوں

میرا ملنا تم کو راس نہیں تو پھرتنہائی کو پاس بلاؤ، چلتا ہوں

میں بھی وقتِ رخصت، رسماً بول آیااب میرے گھر تم بھی آؤ، چلتا ہوں

اچھا تم سے ملنے پھر آجاؤں گااب جلدی ہے مان بھی جاؤ، چلتا ہوں

دیکھ کے مجھ کو فوراً چہرہ لال ہوابابا غصّے میں مت آؤ، چلتا ہوں

بیت رہی ہے شب مجھ کو گھر جانا ہےتم جانے کس لمحے آؤ، چلتا ہوں

— زین شکیل