5 اشعار

ایسےویسے، ویسے ، ایسے کیسے ہیں

Aise waise, waise, aise kaise hain

ایسےویسے، ویسے ، ایسے کیسے ہیں

«ایسےویسے، ویسے ، ایسے کیسے ہیں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

ایسےویسے، ویسے ، ایسے کیسے ہیںدیکھو ناں یہ لوگ بھی کیسے کیسے ہیں

شب بھر گن گن تارے حاصل یہ نکلاتیرے سارے وعدے تیرے جیسے ہیں

اب میں گاؤں سے کم نکلا کرتا ہوںتم بتلاؤ شہر میں سارے کیسے ہیں

کیا تم نے نزدیک سے دیکھی تنہائی؟اس کے سارے روپ ہی میرے جیسے ہیں

اب بھی تیری باتیں خود سے کرتے ہیںجیسا ہم کو چھوڑ گئے تھے ویسے ہیں

— زین شکیل