5 اشعار

درد جتنے ہیں میرے ذاتی ہیں

Dard jitne hain mere zaati hain

درد جتنے ہیں میرے ذاتی ہیں

«درد جتنے ہیں میرے ذاتی ہیں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

درد جتنے ہیں میرے ذاتی ہیںیہ ادھارے نہیں قسم لے لو

وہ جو تم دے کے بھول جاتے ہووہ سہارے نہیں قسم لے لو

اک ترے بعد رات آ ٹھہریدن گزارے نہیں قسم لے لو

تیری خاطر جہاں سے لڑتے ہیںاب بھی ہارے نہیں قسم لے لو

جس قدر بھی حسیں مناظر ہیںتم سے پیارے نہیں قسم لے لو

— زین شکیل