6 اشعار

شام کا پہلا تارہ میں ہوں

Shaam ka pehla taara main hoon

شام کا پہلا تارہ میں ہوں

«شام کا پہلا تارہ میں ہوں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

شام کا پہلا تارہ میں ہوںرات کے دُکھ کا چارہ میں ہوں

میرے بس میں کچھ بھی نہیں ہےتیرے بس میں سارا میں ہوں

آج تو سنجیدہ ہو جاتےآج تمہارا سارا میں ہوں

جیت سکے ہو کب لوگوں سےتم سے تو بس ہارامیں ہوں

حکم ہے رو کر ہنس دینے کااُس کا ایک اشارہ میں ہوں

زین مجھے اب کون سمیٹےکب سے پارہ پارہ میں ہوں

— زین شکیل