8 اشعار

یہیں پہ تھا میں کدھر گیا ہوں

Yahin pe tha main kidhar gaya hoon

یہیں پہ تھا میں کدھر گیا ہوں

«یہیں پہ تھا میں کدھر گیا ہوں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

یہیں پہ تھا میں کدھر گیا ہوںمجھے سمیٹو بکھر گیا ہوں

غموں کی آندھی یہاں سے گزری؟کہ میں ہوا سے گزر گیا ہوں؟

تم ابتدا لے کے آ گئے تھےمیں انتہا سے گزر گیا ہوں

تری ہی آواز آ رہی تھیتری گلی میں ٹھہر گیا ہوں

جہاں وہ پہنچا پلک جھپکتےمیں رفتہ رفتہ اُدھر گیا ہوں

بس اُس نے دریا کی سمت دیکھامیں ہونٹ سی کر اُتر گیا ہوں

پرانے یارو نئے سفر میںمجھے پکارو ٹھہر گیا ہوں

گرفت محسوس ہو رہی ہےکسی نظر سے گزر گیا ہوں

— زین شکیل