5 اشعار

تمام حرف بڑے ہی کرخت بولے تھے

Tamam harf bade hi karkht bole the

تمام حرف بڑے ہی کرخت بولے تھے

«تمام حرف بڑے ہی کرخت بولے تھے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

تمام حرف بڑے ہی کرخت بولے تھےہمارے ساتھ مگر تم بھی سخت بولے تھے

مجھے تو شامِ جدائی وہ یاد ہے جب ہمخموش دونوں تھے لیکن درخت بولے تھے

یہ اور بات کہ سویا رہا نصیب اپناہمارے حق میں کئی اور بخت بولے تھے

تمہی نہیں تھے جسے سب سے منفرد کہتاہمارے ساتھ سبھی لوگ سخت بولے تھے

یہ زندگی ہے حقیقت میں زندگی لوگوکہ سر تھا تن سے جدا، پھر بھی لخت بولے تھے

— زین شکیل