7 اشعار

زخم سارے ہی بھر دیے میں نے

Zakhm saare hi bhar diye main ne

زخم سارے ہی بھر دیے میں نے

«زخم سارے ہی بھر دیے میں نے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

زخم سارے ہی بھر دیے میں نےسُکھ تری سمت کر دیے میں نے

وہ مرے سنگ تھا اداس تو پھررابطے ختم کر دیے میں نے

دکھ اٹھائے تو اپنے سارے سُکھاس کی چوکھٹ پہ دھر دیے میں نے

اب تم آئے ہو خواب لینے کوجانے کس کو کدھر دیے میں نے

نوچتی تھیں بدن تری یادیںان کے ناخن کتر دیے میں نے

اب تجھے صبح تک ستائے گیرات کے کان بھر دیے میں نے

زین وہ یاد بھی نہ رکھے گاجتنے احسان کر دیے میں نے

— زین شکیل