6 اشعار

چھلک رہی ہے مئے ناب تشنگی کے لئے

Chhalak rahi hai mai-e-naab tashnagi ke liye

چھلک رہی ہے مئے ناب تشنگی کے لئے

«چھلک رہی ہے مئے ناب تشنگی کے لئے» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے زاہدحسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر ووصال زہرانگاہ» میں 23 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

چھلک رہی ہے مئے ناب تشنگی کے لئےسنور رہی ہے تری بزم برہمی کے لئے

نہیں نہیں ہمیں اب تیری جستجو بھی نہیںتجھے بھی بھول گئے ہم تری خوشی کے لئے

جو تیرگی میں ہویدا ہو قلب انساں سےضیا نواز وہ شعلہ ہے تیرگی کے لئے

کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر و وصالابھی تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لئے

جہان نو کا تصور حیات نو کا خیالبڑے فریب دئے تم نے بندگی کے لئے

مئے حیات میں شامل ہے تلخیٔ دوراںجبھی تو پی کے ترستے ہیں بے خودی کے لئے

— زہرا نگاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں