5 اشعار

یہ سچ ہے یہاں شور زیادہ نہیں ہوتا

Yeh sach hai yahan shor ziyada nahin hota

یہ سچ ہے یہاں شور زیادہ نہیں ہوتا

«یہ سچ ہے یہاں شور زیادہ نہیں ہوتا» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر ووصال زہرانگاہ» میں 23 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

یہ سچ ہے یہاں شور زیادہ نہیں ہوتاگھر بار کے بازار میں پر کیا نہیں ہوتا

جبر دل بے مہر کا چرچا نہیں ہوتاتاریکئ شب میں کوئی چہرہ نہیں ہوتا

ہر جذبۂ معصوم کی لگ جاتی ہے بولیکہنے کو خریدار پرایا نہیں ہوتا

عورت کے خدا دو ہیں حقیقی و مجازیپر اس کے لیے کوئی بھی اچھا نہیں ہوتا

شب بھر کا ترا جاگنا اچھا نہیں زہراؔپھر دن کا کوئی کام بھی پورا نہیں ہوتا

— زہرا نگاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں