غزل 7 اشعار

کیا سروکار اب کسی سے مجھے

Kya sarokar ab kisi se mujhe

کیا سروکار اب کسی سے مجھےواسطہ تھا تو تھا تجھی سے مجھے

بے حسی کا بھی اب نہیں احساسکیا ہوا تیری بے رخی سے مجھے

موت کی آرزو بھی کر دیکھوکیا امیدیں تھیں زندگی سے مجھے

پھر کسی پر نہ اعتبار آئےیوں اتارو نہ اپنے جی سے مجھے

تیرا غم بھی نہ ہو تو کیا جیناکچھ تسلی ہے درد ہی سے مجھے

کتنا پرکار ہو گیا ہوں کہ تھاواسطہ تیری سادگی سے مجھے

کر گئے کس قدر تباہ ضیاؔدشمن انداز دوستی سے مجھے

— ضیاء جالندھری