7 اشعار

آپ اتنا تو اپنا خسارہ کریں

Aap itna to apna khasara karein

آپ اتنا تو اپنا خسارہ کریں

«آپ اتنا تو اپنا خسارہ کریں» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

آپ اتنا تو اپنا خسارہ کریںہاں نبھا مت کریں بس گزارا کریں

ہم یقیں پھر سے کرتے ہیں پہلے بتاکیسے پھر سے یقیں ہم تمہارا کریں

بے بسی ان جانی ہے کس نے بھلاچپکے سے موت کو جو اشارہ کریں

اپنا پہلا تجربہ تو اچھا نہیںسوچتے ہیں محبت دوبارہ کریں

سانحہ ہو بھی سکتا ہے چارہ گروگرتی دیوار ہوں مت سہارا کریں

تیری دنیا میں چہرے حسیں بے شمارجان اک دی ہے کس کس پہ وارا کریں

چارہ گر اب بناتے ہیں وڈیوں یہاںڈوبنے والے کس کو پکارا کریں

— زبیر قلزم