ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 8 فروری 2026

آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے پیر نصیر الدین نصیر

مہمان شاعر: پیر نصیرالدین

20
سپیکرز
260
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

پیر نصیرالدین — مہمان شاعر

پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی اردو ادب اور صوفیانہ شاعری کے ممتاز شاعر، عالم اور صوفی بزرگ تھے۔ ان کی ولادت 14 نومبر 1949ء کو گولڑہ شریف، اسلام آباد میں ہوئی۔ وہ پیر غلام معین الدین کے بیٹے اور پیر مہر علی شاہ کے پڑپوتے تھے، اور چشتیہ سلسلے سے منسلک خانقاہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین رہے۔ اپنے خاندان اور روحانی پس منظر کی وجہ سے نصیر الدین نصیر کو بچپن سے ہی دینی اور روحانی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، جس میں علومِ قرآت و تجوید، حدیث، سیرت اور ادبی علوم شامل تھے۔پیر نصیر الدین نصیر ایک کثیراللسان شاعر تھے جنہوں نے سات زبانوں میں شاعری کی، جس کی وجہ سے انہیں "شاعر ہفت زبان" کا لقب ملا۔ ان کی شاعری میں نعت، منقبت، غزل، رباعیات اور صوفیانہ کلام شامل ہیں اور اس میں عشقِ رسول ﷺ، معرفتِ الٰہی، اخلاق اور روحانی سلوک کے موضوعات نمایاں ہیں۔ ان کی مشہور تصانیف میں آغوشِ حیرت، پیمانِ شب، دیں ہمہ اوست اور متعدد علمی و ادبی مقالات شامل ہیں، جنہوں نے اردو و فارسی ادب میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔پیر نصیر...

مکمل تعارف اور کلام ‹