5 اشعار

آنکھوں سے تری زلف کا سایہ نہیں جاتا

Āñkhon se terī zulf kā sāya nahīn jātā

آنکھوں سے تری زلف کا سایہ نہیں جاتا

«آنکھوں سے تری زلف کا سایہ نہیں جاتا» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

آنکھوں سے تری زلف کا سایہ نہیں جاتاآرام جو دیکھا ہے بھلایا نہیں جاتا

اللہ رے نادان جوانی کی امنگیں!جیسے کوئی بازار سجایا نہیں جاتا

آنکھوں سے پلاتے رہو ساغر میں نہ ڈالواب ہم سے کوئی جام اٹھایا نہیں جاتا

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھیلیکن کوئی روٹھے تو منایا نہیں جاتا

جس تار کو چھیڑیں وہی فریاد بہ لب ہےاب ہم سے عدمؔ ساز بجایا نہیں جاتا

— عبدالحمیدعدم