6 اشعار

اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھے

Itnā to dostī kā sila dījiye mujhe

اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھے

«اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھے» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھےاپنا سمجھ کے زہر پلا دیجئے مجھے

اٹھے نہ تاکہ آپ کی جانب نظر کوئیجتنی بھی تہمتیں ہیں لگا دیجئے مجھے

کیوں آپ کی خوشی کو مرا غم کرے اداساک تلخ حادثہ ہوں بھلا دیجئے مجھے

صدق و صفا نے مجھ کو کیا ہے بہت خرابمکر و ریا ضرور سکھا دیجئے مجھے

میں آپ کے قریب ہی ہوتا ہوں ہر گھڑیموقع کبھی پڑے تو صدا دیجئے مجھے

ہر چیز دستیاب ہے بازار میں عدمؔجھوٹی خوشی خرید کے لا دیجئے مجھے

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں