9 اشعار

آگہی میں اک خلا موجود ہے

Aagahi mein ik khala maujood hai

آگہی میں اک خلا موجود ہے

«آگہی میں اک خلا موجود ہے» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

آگہی میں اک خلا موجود ہےاس کا مطلب ہے خدا موجود ہے

ہے یقیناً کچھ مگر واضح نہیںآپ کی آنکھوں میں کیا موجود ہے

بانکپن میں اور کوئی شے نہیںسادگی کی انتہا موجود ہے

ہے مکمل بادشاہی کی دلیلگھر میں گر اک بوریا موجود ہے

شوقیہ کوئی نہیں ہوتا غلطاس میں کچھ تیری رضا موجود ہے

اس لیے تنہا ہوں میں گرم سفرقافلے میں رہنما موجود ہے

ہر محبت کی بنا ہے چاشنیہر لگن میں مدعا موجود ہے

ہر جگہ ہر شہر ہر اقلیم میںدھوم ہے اس کی جو ناموجود ہے

جس سے چھپنا چاہتا ہوں میں عدمؔوہ ستم گر جا بہ جا موجود ہے

— عبدالحمیدعدم