10 اشعار

مے کدہ تھا چاندنی تھی میں نہ تھا

Mai-kada tha, chandni thi, main na tha

مے کدہ تھا چاندنی تھی میں نہ تھا

«مے کدہ تھا چاندنی تھی میں نہ تھا» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 42 سیکنڈ ہے۔

مے کدہ تھا چاندنی تھی میں نہ تھااک مجسم بے خودی تھی میں نہ تھا

عشق جب دم توڑتا تھا تم نہ تھےموت جب سر دھن رہی تھی میں نہ تھا

طور پر چھیڑا تھا جس نے آپ کووہ مری دیوانگی تھی میں نہ تھا

وہ حسیں بیٹھا تھا جب میرے قریبلذت ہم سائیگی تھی میں نہ تھا

مے کدہ کے موڑ پر رکتی ہوئیمدتوں کی تشنگی تھی میں نہ تھا

تھی حقیقت کچھ مری تو اس قدراس حسیں کی دل لگی تھی میں نہ تھا

میں اور اس غنچہ دہن کی آرزوآرزو کی سادگی تھی میں نہ تھا

جس نے مہ پاروں کے دل پگھلا دیےوہ تو میری شاعری تھی میں نہ تھا

گیسوؤں کے سائے میں آرام کشسر برہنہ زندگی تھی میں نہ تھا

دیر و کعبہ میں عدمؔ حیرت فروشدو جہاں کی بد ظنی تھی میں نہ تھا

— عبدالحمیدعدم