6 اشعار

آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی

Aap ki aankh agar aaj gulabi hogi

آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی

«آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگیمیری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی

محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلےمری تقریر بہ ہر حال جوابی ہوگی

آنکھ اٹھانے سے بھی پہلے ہی وہ ہوں گے غائبکیا خبر تھی کہ انہیں اتنی شتابی ہوگی

ہر محبت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورقاس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی

شیخ جی ہم تو جہنم کے پرندے ٹھہرےآپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہوگی

کر دیا موسیٰ کو جس چیز نے بے ہوش عدمؔبے نقابی نہیں وہ نیم حجابی ہوگی

— عبدالحمیدعدم