5 اشعار

دیکھ کر دل کشی زمانے کی

Dekh kar dilkashī zamāne kī

دیکھ کر دل کشی زمانے کی

«دیکھ کر دل کشی زمانے کی» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

دیکھ کر دل کشی زمانے کیآرزو ہے فریب کھانے کی

اے غم زندگی نہ ہو ناراضمجھ کو عادت ہے مسکرانے کی

ظلمتوں سے نہ ڈر کہ رستے میںروشنی ہے شراب خانے کی

آ ترے گیسوؤں کو پیار کروںرات ہے مشعلیں جلانے کی

کس نے ساغر عدمؔ بلند کیاتھم گئیں گردشیں زمانے کی

— عبدالحمیدعدم